جامعہ حکیم الامت اسارہ کا دونشستوں پرمشتمل سالانہ اجلاس عام اختتام پذیر مظفرنگر26مارچ

 (شاہدحسینی)


واضح ہوکہ ضلع باغپت کے گاٶں اسارامیں مفتی ناصرتاولویؒ نے جامعہ حکیم الامت نامی ادارہ قاٸم کیاتھاجس نے مفتی صاحب کی حیات میں گاہے گاہے تعلیمی اورتعمیری ترقی کی منازل طے کی لیکن مفتی صاحبؒ کی وفات کے بعدجامعہ پرایک حال آیااورمفتی صاحب کے خواب کی تعبیرادھوری سی محسوس کی جانے لگی لیکن وقت نے کروٹ بدلی توجامعہ کی باگ ڈورمفتی صاحب کے صاحبزادہ حافظ خالدعرفات کے ہاتھ میں آگٸی مہتمم منتخب ہونے کے بعد قاری محمد خالد عرفات کی نگرانی میں آج پہلا اجلاس منعقدہوا جس کی صدارت مفتی ناصرصاحب کے والدِمحترم مولانا رفیق احمد سابق مدرس دارالعلوم حسینیہ تاولوی نے کی جلسہ آغاز قاری ناظر اسارہ کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا جبکہ نعت نبی کانذرانہ محمدسفیان نے پیش کیانظامت کے فراٸض حافظ محمد ثاقب پوربا لیا نوی نے انجام دٸے اس موقع پرمولانا محمد معصوم امام وخطیب بسم اللہ مسجد غازی آباد نے قرآن کریم کی اہمیت پر روشنی ڈالی کہا کہ قرآن پاک اللہ تبارک وتعالیٰ کا کھلامعجزہ ہے دنیاں میں ایسی کوئی کتاب نہیں ہے جو لفظ بہ لفظ پڑھ سکے اور اسکو ایک نشست میں سنا سکے اللہ نے قرآن پاک کی تلاوت کرنے والے کو دنیا وآخرت میں سرخروئی عطاکی ہے قرآن پاک کو پڑھنا مشکل نہیں ہے مگر اس سے زیادہ مشکل اسکو برقرار رکھناہے جیسا کہ اسکا حق  ہےاتناہی نہیں اسکو چھوڑ نے کابھی خسارہ ہے دنیا میں چہرے کی رونق ختم ہو جاتی ہے۔مدرسہ ہٰذا کے طلبہ نے اپنی سال ہاسال کاتعلیمی مظاہرہ پیش کیا مولانا محمد دلشاد قاسمی اساروی نے عورتوں کے مقام کو بتایا اور سیا ست میں بھی عوام کی رہبری کی مولانا محفوظ الرحمن کیرانہ مہتمم مرکز تعمیر ملت نے اصلاح معاشرہ اورقرآنی تعلیمات پر خصوصی توجہ دلائی مدرسوں کی اہمیت کو بتایا کہاکہ مدارس اسلامیہ دین کے قلعے ہیں قرآن کریم کو حدیثوں کو زندہ رکھنے کی جگہ ہے، دلوں کو اللہ سے جوڑنے کی جگہ ہے مہمان خصوصی مولانا محمد یامین مفتاحی نے قرآن کریم کی فضیلت پر بیان کیا کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پہلے اپنی وحدانیت کو بیان کیا ہے اس کے بعد انسان کو پیداکرنے کے مقصد کو بیان فرمایا انہوں نے کہاکہ جامعہ حکیم الامت کو اسارہ میں قاٸم کرنے کا مقصد مفتی ناصر تاولویؒ کا قرآن کی تعلیم کو عام کرنا تھا انکا یہ فیض جاری وساری رہیگا دین داری دنیا داری دونوں ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔مفتی محمد راغب نے قرآن وحدیث کی روشنی میں ماں باپ کی محبت کو بیان کیا بیوی کےساتھ ساتھ ماں باپ سے زیادہ محبت رکھ نی ہے اسلام سیدھا راستہ ہے سچاراستہ ہے گندگی والا راستہ نہیں دنیاں میں اسلام کے خلاف شازشیں رچی جارہی کہ اسلام گندا مذہب ہے کہاکہ اسلام گندا مذہب نہیں ہے کچھ انسانوں کا گندا دماغ ہے جس کی وجہ سے مذہب اسلام کے خلاف سازشیں رچی جاتی ہیں۔اس موقع پرطلبا نے اپنے پروگرام پیش کٸے تو قرآن پڑھنے کا انداز تقاریر میں بچوں کا حوصلہ دیکھنے کوملااجلاس کااختتام مولانا رفیق احمد سابق مدرس مدرسہ دارالعلوم حسینیہ تاولوی کی دعاپراختتام ہوا


Popular posts from this blog

गंधक व पोटाश मिलाते समय किशोर की मौत

मदर्स डे पर फारूक मॉडर्न स्कूल में माताओ को गिफ्ट देकर किया गया सम्मानित, नन्हे मुन्नो ने दी मनमोहक प्रस्तुति

हादसे मे घायल बेसिक शिक्षक के इन्तेकाल से रंजोगम छाया.. सुपुर्द ए ख़ाक किये गए..