जामिया अल हिदाया में लगा फ्री कैम्प

 


 


 


 


ہدایہ ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کی طرف سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
جامعہ الہدایہ نگلہ راعی میں مظفرنگر میڈیکل کالج کے تعاون سے مختلف بیماریوں کا علاج و ٹیسٹ کئے گئے ۔
مظفرنگر 10اکتوبر
چرتھاول کے نگلہ راعی میں واقع جامعہ الہدایہ جامعہ نگر میں عام لوگوں کی خدمت کے جذبہ سے ہدیہ ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا ، جس میں علاقہ واطراف کے ہزاروں لوگوں نے بلاتفریق مذہب شریک ہوکر اسے فائدہ اٹھایا۔
کیمپ میں جمعیة علماءمغربی یوپی کے نائب صدر حافظ محمدفرقان اسعدی ، مظفرنگر میڈیکل کالج کے جنر ل مینیجر ڈاکٹر ارشد اقبال، راشٹریہ لوک دل کے صوبائی ترجمان ابھیشیک چودھری، ضلع پنچایت ممبر راکیش وششٹ نے کیمپ کا افتتاح کیا، 
اس موقع پر ہدایہ ٹرسٹ کے ڈائریکٹر مولانا موسیٰ قاسمی نے کیمپ کے بنیادی مقصدپر رو شنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارامقصد غریب اور ضرورت مندوں کو طبی امداد پہنچانے کا ہے ، جس میں شوگر، بلڈ ٹیسٹ، اورتھو، اور جنرل سرجری آنکھو ں کے ٹیسٹ سمیت سبھی جانچ بالکل مفت میں کرائی گئی ، جس کا فائدہ عام لو گوں تک پہنچا، اس کے علاوہ سبھی مریضوں کو دوائی بھی مفت میں تقسیم کی گئی، جس میں مظفرنگر میڈیکل کالج کا بڑا تعاون رہا، آج کے اس طبی کیمپ میں دو درجن سے زائد قابل وماہر ڈاکٹروں نے بہتر خدمت انجام دی۔
مظفرنگر میڈیکل کالج کے جنرل مینیجر ڈاکٹر ارشد اقبال نے کہا کہ جن لوگوں نے کیمپ میں حصہ لیا ان کے لئے آگے کے علاج میں بھی رعایت کی جائیگی، اور ہر بڑی جانچ میں ان کو چھوٹ دی جائیگی، انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بہتر علاج مہیا کرانا ہمار ا عین مقصد ہے ،
حافظ محمدفرقان اسعدی نے کہا کہ انسانوں سے پیارومحبت کرنا اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کو ہر دین اور مذہب میں تحسین کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے ، لیکن دین اسلام نے خدمت انسانیت کو بہترین اخلاق اور عظیم عبادت قرار دیا ہے ، حدیث ہے کہ لوگوں میں بہتر وہ شخص ہیں جو دو سروں کے کام آئے۔انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے کام آنا ایک اچھے معاشرے کی تشکیل کا آغاز ہے ، ایک دوسرے کی مدد کرنا انسانیت کے کام آنا بلا امتیاز مذہب اسلام نے تلقین کی ہے ، نہ جانے کتنے غریب لوگ ہیں جو طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے خودکشی پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
راشٹریہ لوک دل صوبائی ترجمان ابھیشیک چودھری نے کہا کہ دنیا کا یہ اصول ہے کہ زندگی بسر کرنے میں ایک دوسرے کے تعاون کی درکار ہوتی ہے ، ضرورت مند لوگوں کی ضرورتوں کو پورا کرنا، برے وقت میں کام آنا صالح سماج کی علامت ہے ، انہوں نے کہا کہ میں ہدایہ ٹرسٹ کے ذمہ داران کو اس نیک کام کے لئے مبارکباد پیش کرتا ہوں 
ڈاکٹر نتیش کمار،ڈاکٹر سوتنتر،ڈاکٹر سلونی،ڈاکٹر اسامہ،ڈاکٹر کوشندر،ڈاکٹر امت،ڈاکٹر تانیا،ڈاکٹر کائنات،ڈاکٹر حیات،ڈاکٹر منو باسی،ڈاکٹر وپل ڈاکٹر شاہ فیض، ڈاکٹر شاداب، ڈاکٹر اعظم ، ڈاکٹر فیض عالم سمیت متعدد ڈاکٹر وں نے خدمات انجام دیں،
اس موقع پر مولانا احسان الحق قاسمی، مولانا موسیٰ قاسمی، پرنسپل فرقان گور، ماسٹر اعظم صدیقی، قاری شعیب عالم ، مولانا جنید ہاشمی ،صبیحہ خانم،عفت جہاں،آفرین، سبھی علاقہ کے معزز لوگ شریک رہے ، चरथावल के राई नंगला में  हिदाया एजुकेशनल & चैरिटेबल ट्रस्ट द्वारा आयोजित निःशुल्क एक दिवसीय चिकित्सा शिविर में रालोद के  प उत्तर प्रदेश प्रवक्ता अभिषेक चौधरी गुर्जर एवं जिला पंचायत सदस्य राकेश वशिस्ठ ,मनोज चौधरी उपस्थित रहे
शिविर में  हाफिज मोहम्मद फुरकान असअदी साहब अध्य्क्ष  हिदाया एजुकेशनल &चैरिटेबल ट्रस्ट मौलाना मूसा क़ासमी साहब ने सभी आगंतुकों का सम्मान किया
शिविर में सैंकड़ों की संख्या में मरीजो को मुजफ्फरनगर मेडिकल कॉलेज एवं अस्पताल के डॉक्टरों की टीम द्वारा देखा गया एवं दवाइया वितरित की।


Popular posts from this blog

मदरसों को बंद करने की रची जा रही साजिश.. जमियत ने नोटिसो को बताया साजिश

गंधक व पोटाश मिलाते समय किशोर की मौत

श्री द्रोणाचार्य पी जी कॉलेज दनकौर के इतिहास विभाग द्वारा किया गया नवाचार