अलीगढ़ में हुई शेरी नशिस्त।

 
*جمیل مظہر سیانوی اور نثار احقر کے اعزاز میں شعری نشست*


علی گڑھ 21 ستمبر


علیگڑھ کی معروف ادبی تنظیم حرفزار لٹریری


سوسائٹی کے زیر اہتمام ہندوستان کے ممتاز شاعر جمیل مظہر سیانوی اور طنز مزاح کے منفرد لب و لہجے کے شاعر نثار احقر پھلاودوی کے اعزاز میں ایک پروقار شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ممتاز صحافی و صدر اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کلیم تیاگی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض معروف شاعر و نقاد اویس جمال۔شمسی نے انجام دئے۔ پروگرام کے کنوینر راشد چودھری عرف ببلو بھائی رہے۔ محفل کا۔بابرکت آغاز حافظ محمد ایان نے تلاوت کلام پاک اور حرفزار لٹریری سوسائٹی کے بانی و ممتاز شاعر و ادیب ڈاکٹر مجیب شہزر نے ہدیہ نعت پیش کرکے کیا۔ 
علیگڑھ کے معزز اور محبان اردو کی موجودگی میں نشست دیر رات تک چلی اور عروج کی منزل تک پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی۔ اس موقع پر صدارتی خطبہ میں کلیم تیاگی نے حرفزار لٹریری سوسائٹی کے تمام عہدیداران و کارکنان کی ادبی خدمات کو سراہا اور دونوں صاحب اعزاز شعراء کو۔مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ علی گڑھ کی یہ روایت رہی ہے کہ۔جب بھی کوئی اردو کا ادیب یا شاعر یہاں تشریف لاتا ہے تو اس کی خاطر خواہ پزیرائی ہوتی ہے اور اس کی خدمات کے اعتراف میں اس کو اعزاز سے نوازا جاتا ہے انہوں نے بتایا کہ حرفزار لٹریری سوسائٹی اس کام کو انجام دینے میں سرفہرت ہے۔ جس کی جتنی قدر کی جائے کم ہے۔ اردو زبان و ادب کے اس زوال پزیر دور میں ایسی نشستیں منعقد کرانا اردو کی خدمت کے زمرےمیں آتا ہے۔ پیش خدمت ہیں شعرائے کرام کے کچھ منتخب اشعار:


خدا کی سمت سے ملتا ہے آدمی کو وقار
کسی کی جیب کا پیسہ وقار تھوڑے ہے
یہ اور بات خدا تیری التجا سن لے
یہ میری قبر ولی کا مزار تھڑے ہے
  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  جمیل مظہر سیانوی


جب سے بیٹے کی آئی ہے چھمّو
باپ سے بد زبان بولتا ہے
ماں کو بولے تو تڑاک کے ساتھ
ساس کو امّاں جان بولتا ہے
            .     .     .  .  .  .  .  نثار احقر
  
توڑ کر سارے عہدِ وفا آدمی
ہو گیا آدمی سے بڑا آدمی
سانس بھی اپنی مرضی سے لیتا نہیں
اور سمجھتا ہے خود کو خدا آدمی
     .  .  .  .  .  .  .  .  .   ڈاکٹر مجیب شہزر
     
دن بھر کی تھکن اوڑھ کے جائیں تو بہتر
 مزدور کسی خواب میں سو جائیں تو بہتر
 یہ۔بھوک کے رستے میں سسکتے ہوئے بچے
 ہر دل میں کوئی درد سمو جائیں تو بہتر
       .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  مشرف محضر
       
رہزن بھی وہی اور نگہہ باں بھی وہی ہے
حیراں ہوں کہ اس بات پہ حیراں بھی وہی ہے
اتنا تو ہوا مجھ پہ عیاں راز محبت
دیوانہ وہی کاکل بیجا بھی وہی ہے
        .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .   اویس جمال شمسی
 
حوصلہ جس وقت تیرا رہنما ہو جائیگا
پائوں رکھے گا جہاں تو راستا ہو جائیگا
میرے محسن تجھ کو میرے غم کا اندازہ نہیں
پرششِ غم سے پھر یہ زخم ہرا ہو جائیگا
    .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  شاہد  غازی


 کون کرتا ہے مشوروں پہ عمل
مشوروں کا عمل۔سے کیا رشتہ
میں زمیں اور تو مثل فلک
جھونپڑی کا محل سے کیا رشتہ
  .  .  .  .  .  .  .  .  ڈاکٹر دولت رام
 
اس کے علاوہ منصور ادب پہاسوی اور شاکر علی گڑھی نے اپنے مرصع کلام سے سامعین کو نوازا۔۔۔
  


Popular posts from this blog

मदरसों को बंद करने की रची जा रही साजिश.. जमियत ने नोटिसो को बताया साजिश

गंधक व पोटाश मिलाते समय किशोर की मौत

श्री द्रोणाचार्य पी जी कॉलेज दनकौर के इतिहास विभाग द्वारा किया गया नवाचार